پاکستان سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری

78

اسلام آباد ۔ 16اپریل (اے پی پی) پاکستان سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 500 افراد پشاور اور کوئٹہ کے مراکز سے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔ یو این ایچ سی آر نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے 550 بلین ڈالر کی اپیل نہیں کی، وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو فی فرد 200 ڈالر دیئے جا رہے ہیں۔