19.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پہلی شپمنٹ قزاقستان کیلئے چائنہ کے...

پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پہلی شپمنٹ قزاقستان کیلئے چائنہ کے راستےسے روانہ کردی گئی

- Advertisement -

گلگت۔2جون (اے پی پی):پاکستان کی تجارتی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوارڈیلیٹرل ٹریڈ اینڈ ٹریفک ایگریمنٹ (کیو ٹی ٹی اے) کے تحت پاکستان کی تاریخ کی پہلی ٹرانزٹ شپمنٹ چائنہ کے ذریعے قزاقستان کیلئے روانہ کر دی گئی ۔ اس ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پاکستان اور گلگت بلتستان کے تجارت سے وابستہ افراد مستفید ہوں گے اور پاکستان کیلئے تجارت کی نئی راہیں کھل جائینگی۔

اس شپ منٹ کے سلسلے میں سوست ڈرائی پورٹ میں ایک پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں قزاقستان کے سفیر یرزہان قسطافین سمیت گلگت بلتستان کے حکومتی عہدیداروں اور تجارت سے وابستہ افراد نے خصوصی شرکت کی ۔کواڈیلیٹرل ٹریڈ اینڈ ٹریفک کا معاہدہ پاکستان ، چائنہ ، قزاقستان اور کرغزستان درمیان دستخط ہو گیا تھا جس کے بعد کورونا صورتحال کی وجہ سے ٹرانزات ٹریڈ ممکن نہیں ہوئی تاہم اس معاہدے کے تحت پہلی شپ منٹ پاکستان سے براستہ چائنہ قزاقستان جائیگی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=366563

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں