ہرارے۔20مئی (اے پی پی):پاکستان شاہینز اور زمبابوے سلیکٹ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل(اتوار کو) ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا ، زمبابوے سلیکٹ کو 6 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے ۔
میزبان ٹیم نے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز کو 24 رنز اور دوسرے میچ میں 80 سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 23 مئی ، پانچواں میچ 25 مئی جبکہ چھٹا اور آخری میچ 27 مئی کو کھیلا جائے گا ۔