کولمبو۔16جولائی (اے پی پی):پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ میں اپنا دوسرا میچ پیر کو )متحدہ عرب امارات اے کے خلاف کھیلے گی، یہ میچ پی سارہ اوول ، کولمبو میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم محمد حارث کی قیادت میں میدان میں اترے گی ،
پاکستان شاہینز اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 4 وکٹوں سے ہرا چکی ہے۔سری لنکا میں جاری 50 اوورز فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، سری لنکا اے اور عمان اے جبکہ گروپ بی پاکستان شاہینز، بھارت اے، نیپال اور متحدہ عرب امارات اے کی ٹیمیں شامل ہیں۔
قومی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 19 جولائی کو روایتی حریف بھارت اے کے خلاف کھیلے گی ، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 21 جولائی جبکہ فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔