اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):پاکستان نے اردن کی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کی قیادت میں اردن کی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اردن کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم وزیر اعظم شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین کی قیادت میں اردن کے ہاشمی مملکت کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی ، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہاشمی مملکت اردن کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔