پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ مستقل رکن بن گیا

108

تاشقند۔ 24 جون(اے پی پی) اکستان یورو ایشین سیاسی،اقتصادی اور ملٹری آرگنائزیشن شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ مستقل رکن بن گیا،اس سلسلے میں جمعہ کو ازبکستان کے دارلحکومت تاشقند میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع دستاویزات پر دستخط کر دیئے گئے۔صدر مملکت ممنون حسین نے دستخطی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرائط کی یادداشت پر دستخط کئے۔بھارت نے بھی شرائط کی یادداشت پردستخط کردیئے۔چین،روس،قزاخستان،کرغیزستان،ازبکستان اور تاجکستان سمیت رکن ملکوں کے وزراءخارجہ نے پاکستان اور بھارت کیلئے شرائط کی یاداشت وضع کی تھی۔پاکستان کی رکنیت کے روس کیساتھ فوجی اور تکنیکی تعاون اور چین کیساتھ بڑے کمیونیکیشن منصوبوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ایس سی او پاکستان کو خطے میں مستحکم پوزیشن اور چین،روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے وسائل تک رسائی فراہم کریگی۔