26 C
Islamabad
اتوار, مارچ 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستان صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے...

پاکستان صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ناظم الامور فراز زیدی

- Advertisement -

برسلز۔8مارچ (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ میں ناظم الامور فراز زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان اندرون اور بیرون ملک صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ فراز زیدی نے کہاکہ خواتین کے عالمی دن پر ہم زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی نمایاں کامیابیوں اور شراکت کا جشن مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین معاشروں کی تشکیل، امن کو فروغ دینے اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ان کا حوصلہ، لگن اور غیر متزلزل عزم ہم سب کو متاثر کرتا رہتا ہے۔ فراز زیدی نے کہاکہ پاکستان اندرون اور بیرون ملک صنفی مساوات کو آگے بڑھانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ محترمہ فاطمہ جناح سے ملالہ یوسفزئی تک پاکستانی خواتین تبدیلی میں پیش پیش رہی ہیں، وہ رکاوٹوں کو عبور کر کے سیاست، سائنس، کاروبار اور فنون لطیفہ میں اپنی شناخت بنا رہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس خاص دن پر ہم ایک مزید جامع اور مساوی دنیا کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جہاں ہر عورت کو اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کرنے کا موقع ملے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ آئیے ہم اپنے معاشروں میں خواتین کی حمایت اور ترقی جاری رکھیں اور سب کے روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570338

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں