پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیر داخلہ

203
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، درمیان گہرے برادرانہ تعلقات مذہب اورمشترکہ اقدار پرمبنی ہیں، پاکستان عراقی افسران کو پولیس اور فرانزک کے شعبہ میں تربیت کی سہولت فراہم کر سکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عبا س لفتہ سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے وفاقی وزیرداخلہ سے یہاں ملاقات کی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان، عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات مذہب اورمشترکہ اقدار پرمبنی ہیں۔ ملاقات کے دوران باہمی تجارت سمیت معاشی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق ہوا۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہاکہ پاکستان، عراقی افسران کو پولیس اور فرانزک کے شعبہ میں تربیت کی سہولت فراہم کر سکتاہے۔

اس موقع پر عراقی سفیرنے وزیر داخلہ کو عراق کے دورے کی دعوت دی ۔ سفیر نے کہا کہ تقریبا دو لاکھ پاکستانی ہر سال زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں، زائرین اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرتے ہیں، ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے میں عراقی سفیر کی بھر پور کاوشوں کو سراہا۔