پاکستان عراق کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی عراق کی وزارتِ سیاسی منصوبہ بندی امور کے انڈر سیکرٹری سے ملاقات میں گفتگو

97

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے عراق کی وزارتِ سیاسی منصوبہ بندی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر صالح حسین علی ال تمیمی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔ہزاروں پاکستانی ہر سال عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کیلئے عراق جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کی خود مختاری، سیاسی یگانگت اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔

پاکستان اور عراق کورونا عالمی وبائی چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رواں سال نویں پاکستان عراق جوائنٹ منسٹیریل کمیشن اجلاس کے انعقاد کے متمنی ہیں ۔اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔

وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔دوران ملاقات دو طرفہ تجارت اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ عراقی انڈر سیکرٹری نے عراقی حکومت کی جانب سے کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان کے تین جہاز بھجوانے پر حکومت پاکستان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔