21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے جسے حقیقی معنوں میں...

پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے جسے حقیقی معنوں میں اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے ہم سب کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا، نعیم اقبال نعیم

- Advertisement -

ملتان ۔ 17 اپریل (اے پی پی):سماجی رہنما و صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے جسے حقیقی معنوں میں اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے ہم سب کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا، علامہ اقبال کو نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ تھیں اور اقبال نے نوجوانوں کو شاہین کا لقب دیا ، نئی نسل کو اپنے اندر عقابی روح کو بیدار کرنا ہوگا۔ علامہ اقبال امت مسلمہ کا درد اپنے دل میں محسوس کرتے تھے اس لیے ان کے شاعری میں امت مسلمہ کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ یک جہتی و اتحاد کا درس ملتا ہے۔

21 اپریل کو شاعر مشرق حکیم الامت حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحم اللّٰہ علیہ کا 87 واں یوم وفات ہے۔ اس سلسلہ میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ہر سال حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رح کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کرتی آرہی ہے، حسبِ روایت ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام 18 ویں سالانہ سہہ روزہ خصوصی تقریبات کا اہتمام 19 تا 21 اپریل حسبِ ذیل شیڈول کیا جا رہا ہے۔ 19 اپریل بروز ہفتہ صبح 9 بجے اسپائر کالج ملتان میں سکول و کالج کے طلبہ و طالبات میں تقاریر، کلامِ اقبال اور ٹیبلوز مقابلے ہونگے۔

- Advertisement -

میزبان پرنسپل اسپائر کالج ملتان پروفیسر ریاست علی ہونگے۔ 20 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے ڈیپارٹمنٹ آف ہیومین نیوٹریشن فیکلٹی آف ہیومین نیوٹریشن اینڈ فوڈ سائنسز BZU ملتان میں علامہ اقبال ادبی کانفرنس و ادبی ایوارڈز 2025 منعقد ہوگی جس کے میزبان چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومین نیوٹریشن ڈاکٹر محمد توصیف سلطان ہونگے جبکہ 21 اپریل بروز سوموار صبح 10 بجے ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن BZU ملتان میں یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات میں علامہ اقبال کوئز، تقریر و کلام اقبال کے مقابلے ہونگے اور اس تقریب کے میزبان چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد دلشاد ہونگے۔ ان تقریبات کا موضوع "ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے” ہوگا جبکہ ممتاز علمی و ادبی، سیاسی اور سماجی شخصیات ان تقریبات میں شرکت کرینگے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583598

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں