پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں خطبات جمعہ میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بھرپور تعاون کی اپیل

151

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی و دیگر علما کرام نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہر سطح پر پاکستانیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، سیلاب کا عذاب ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے ہے ، 75 سال میں ہم نہ ڈیم بنا سکے نہ پانی کے ذخائر کے منصوبے بن سکے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری یہودی اور نصرانی نہیں مسلمان کر رہے ہیں، افسوس کا مقام ہے کہ 70 فیصد پاکستان ڈوبا ہوا ہے اور ہم آپس میں دست و گریبان ہیں ، وزیر اعظم ، آرمی چیف اگر سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں تو باقی سیاسی قیادت ایسا کیوں نہیں کر سکتی ، سیاسی و مذہبی قیادت تین ماہ کیلئے ہر قسم کی سیاسی سرگرمیاں ختم کر کے سیلاب زدگان کی بحالی کا عمل شروع کریں۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں خطبات جمعہ میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ، خطبات جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے قائدین چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا ڈاکٹر ابو بکر صدیق (اسلام آباد) ،علامہ عبد الحق مجاہد (ملتان)، قاضی مطیع اللہ سعیدی (گجرات) ،مولانا اسد اللہ فاروق (لاہور)، مولانا اسعد زکریا (کراچی)، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی ، علامہ طاہر الحسن (فیصل آباد) ، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی (ساہیوال)، پیر اسعدحبیب شاہ جمالی ، مولانا محمد اصغر کھوسہ (ڈیرہ غازی خان)، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان(راوالپنڈی) ، مولانا ابو بکر صابری ، (اسلام آباد)، مولانا انوار الحق مجاہد ، شبیر یوسف گجر، مولانا عبد المالک آصف (ملتان)، مولانا اسلم صدیقی، مولانا عبد الحکیم اطہر،مولانا اسلام الدین ، قاری محمد اسلم قادری، قاری شمس الحق (لاہور) ، مولانا حسان احمد حسینی (ڈسکہ ) ، مولانا محمد خورشیدنعمانی (بہاولنگر) ، مولانا عبد اللہ حقانی، مولانا عبد اللہ رشیدی (قصور) ، میاں راشد منیر (سیالکوٹ) ، مولانا عاصم شاد ، مولانا عبد الوحید فاروقی (ناروال )، مولانا ابو بکر حمزہ (چکوال)، مولانا حبیب الرحمن عابد، مولانا طیب گورمانی، مولانا اظہار الحق خالد، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن (فیصل آباد) ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ ) ، مولانا انیس الرحمن بلوچ (گوجرہ)، مولانا عبد الرشید (حافظ آباد) ، مفتی محمد عمر فاروق (خانیوال) ، مولانا عبد الغفار شاہ حجازی (لودھراں)، مولانا تنویر احمد (بہاولپور)، مولانا محمد احمد مکی، مولانا محمد اشفاق پتافی (مظفر گڑھ)،مولانا کلیم اللہ معاویہ (ننکانہ)، مولانا عزیز الرحمن معاویہ (تلہ گنگ)، مولانا عزیز اکبر قاسمی (راجن پور)، مولانا سعد اللہ شفیق(رحیم یار خان ) ، مولانا حسین احمد درخواستی (کراچی) ، مولانا یاسر علوی (سمندری) ، قاری عبدالرئوف ، مولانا مطلوب مہار (بہاولنگر)، حافظ محمد طلحہ فاروقی (وہاڑی)، مولانا زبیر کھٹانہ (گوجرانوالہ)، مولانا عقیل زبیری (سرگودھا)، قاری عزیز الرحمن (لیہ)، مولانا عاطف اقبال (کمالیہ)اور دیگر نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہر سطح پر پاکستانیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، سیلاب عذاب ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے بنا ہے ۔

علماء و مشائخ نے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاک فوج اور مذہبی تنظیموں کا کردار قابل ستائش اور قابل فخر ہے ، پاک فوج اور پاکستان کے مذہبی کارکنان اور تنظیموں نے جس طرح سیلاب زدگان کی خدمت کی ہے اور کر رہے ہیں اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک ،یورپ ، برطانیہ اور امریکہ کی طر ف سے آنے والی امداد پر شکر گذار ہیں لیکن سیلاب کی تباہ کاریوں سے تنہا پاکستان مقابلہ نہیں کر سکتا، عالمی دنیا اور اسلامی دنیا کو پاکستان کا ساتھ دینا ہو گا،

انہوں نے کہا کہ چین کے سفیر کا بلوچستان میں سیلاب زدگان کیلئے امداد ی سرگرمیوں میں شریک ہونا اور سعودی عرب کے سفیر کا سندھ میں خود سیلاب زدہ علاقوں میں جان پاک چائنہ سعودی عرب کی دوستی کی واضح دلیل ہے ۔ رہنمائوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ہر سطح پر سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں سیلاب زدگان کی بحالی اور ملک و قوم کی بہتری کیلئے دعائیں کی گئیں۔