پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کی اہم جگہ ہے، ڈاکٹر مرتضی مغل

119

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) پاکستان اکنامک واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کی اہم جگہ ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے خطے میں اہمیت کا حامل ملک ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے باعث غیر ملکیوں کی بڑی تعداد یہاں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاہم پاکستان میں چند عناصر ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے غیر آئینی دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔