25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان فرنیچر کونسل نے فرنیچر سازی کے حوالہ سے اولین ریسورس بک...

پاکستان فرنیچر کونسل نے فرنیچر سازی کے حوالہ سے اولین ریسورس بک 2016 کاجراءکردیا

- Advertisement -

لاہور ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل نے فرنیچر سازی کے حوالہ سے اولین ریسورس بک 2016 کا کامیابی سے اجراءکردیا جو اندرون و بیرون ملک فرنیچر کی صنعت کی جامع گائیڈ بک ہے اور ملک بھر میں بکھرے ہوئے چھوٹے فرنیچر سازوں سے لیکر صنعت کا روپ دھارتے بڑے اور جدید اداروں کا احاطہ کرتی ہے۔ ریسورس بک میں میں چھوٹے پیمانے پر فرنیچر سازی کرنے والوں سے لیکر 4 ہزار بڑی کمپنیوں اور اس صنعت کے دیگر چھوٹے کاروباروں اور ان کے گاہکوں کے ساتھ تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ دستکاری سے نت نئی ٹیکنالوجی اور غیر یقینی معیشت سے کنزیومر لائف سٹائل میں تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی فرنیچر انڈسٹری اپنے اندر شاندار مستقبل لئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل جو کہ صف اول کے فرنیچر سازوں اور انٹیریئر ڈیزائنرز پر مشتمل ہے، تیزی سے جدت کی جانب گامزن اس صنعت کو معلومات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ روایتی فرنیچر سٹورز کو آگاہی فراہم کی جاسکے کہ وہ کس طرح دور جدید کا مقابلہ کر سکتے ہیں کیونکہ ای کامرس اور موبائل ٹیکنالوجی کنزیومرز کو خریداری کے نئے پلیٹ فارم مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32526

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں