27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف پاکستان کی بے...

پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف پاکستان کی بے مثال فتح پریوم تشکر منایا گیا

- Advertisement -

لاہور۔11مئی (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) نے بھارت کے خلاف پاکستان کی بے مثال فتح پراتوار کو یوم تشکر منایا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت تمام فوجی قیادت، افسران اور جوانوں کی خدمات کو سراہا ۔ اس حولے سے یہاں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پی ایف سی کے رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کی اور پاک فوج، بحریہ اور پی اے ایف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

پی ایف سی کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ میں مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے بے مثال دفاع اور معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے شہری اور دفاعی شعبوں کے درمیان اتحاد و یگانگت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی جرات و بہادری ہماری معاشی ترقی و تجارت کے لیے پرامن ماحول کی ضمانت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شاندار قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی شجاعت و بہادری ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ تقریب میں دفاع وطن کے لئے پاک فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا گیا اور کہا گیا کہ پی ایف سی وطن عزیز کے دفاع اور معاشی بحالی کے لیے تمام فیصلوں اور اقدامات میں ملک کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595682

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں