لاہور۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل 28اپریل سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہونے والی چار روزہ”بلڈ یور ہوم 2025”نمائش میں شرکت کرے گی۔
پی ایف سی کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف سی روایتی دستکاری اور عصری اختراعات کے امتزاج والے ہاتھ سے کندہ لکڑی کے شاہکار، پرتعیش اور جدید فرنیچر اور اپ ہولسٹری کی نمائش کرے گی جو پاکستان کے بھرپور ورثے کے عکاس ہیں، اس نمائش میں عالمی آرکیٹیکٹس، ڈویلپرز اور انٹیریئر ڈیزائنرز کی بڑی تعداد شریک ہو گی اور یہ ایونٹ پی ایف سی کو قطر اور مشرق وسطی کی وسیع مارکیٹ کے ساتھ تجارتی روابط مضبوط کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم عالمی رجحانات کے مطابق پائیدار اور معیاری مصنوعات کی نمائش کریں گے جن سے پاکستان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو دنیا بھر کے سامنے آئیں گی۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس ایکسپو میں شرکت بین الاقوامی فرنیچر کی صنعت میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی مظہر ہے جو کم قیمت، جاذب نظر اور خوبصورت ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کیا جا تا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578816