کراچی۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے جنرل مینجر ڈومیسٹک جنید ضیاء نے کہا ہے کہ پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم بہت باصلاحیت ہیں ، ان کی کارکردگی حیران کن ہے۔ انہوں نے پی ڈی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ پی پی ڈی سی اے کے ترجمان محمد نظام کے مطابق جنرل مینجر ڈومیسٹک جنید ضیاء نے …
پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم بہت باصلاحیت ہے ، ان کی کارکردگی حیران کن ہے، جنید ضیاء

مزید خبریں
کراچی۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے جنرل مینجر ڈومیسٹک جنید ضیاء نے کہا ہے کہ پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم بہت باصلاحیت ہیں ، ان کی کارکردگی حیران کن ہے۔ انہوں نے پی ڈی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ پی پی ڈی سی اے کے ترجمان محمد نظام کے مطابق جنرل مینجر ڈومیسٹک جنید ضیاء نے گزشتہ روز پاکستانی فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر پی پی ڈی سی اے کے جنرل سیکرٹری امیر الدین انصاری، ہیڈ کوچ صبیح اظہر، اسسٹنٹ کوچ رافع ہاشمی بھی موجود تھے ۔ جنید ضیاء نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی و جذبہ ناقابل یقین اور حیران کن ہے ، آپ نے جسمانی معذوری کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ڈی کرکٹرز سے بہت کچھ سیکھ کر جا رہے ہیں ۔ انہوں نے جنرل سیکرٹری پی پی ڈی اے امیرالدین انصاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی کرکٹرز کے درمیان آکر بے حد خوشی ہو رہی ہے، وہ دنیا میں فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ کو متعارف کرانے پر پی پی ڈی سی اے کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے ڈس ایبیلٹی کرکٹ کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ امیر الدین انصاری نے تربیتی کیمپ کا دورہ کرنے پر جنید ضیاء کا شکریہ ادا کیا اور خواہش ظاہر کی کہ انگلینڈ ، بھارت اور دیگر کرکٹ بورڈز کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی پی ڈی کرکٹ کو اون کرے اور بحثیت بانی پی ڈی کرکٹ کا پورا کریڈٹ لے۔








