پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت امن، سلامتی اور وقار کے ناقابل انتقال حقوق کی ہر طرح سے حمایت کرتا ہے، ریاض حسین پیرزادہ

113

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت امن، سلامتی اور وقار کے ناقابل انتقال حقوق کی ہر طرح سے حمایت کرتا ہے،غزہ میں انسانی تاریخ کا بدترین بحران جاری ہے۔

عالمی یوم یکجہتی فلسطین پرخصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینی عوام، خواتین اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا حددرجہ ظلم ہے،اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جنگی جرائم کے لئے جوابدہ بنانا ہو گا۔ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ بلاتاخیر جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری و غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔