اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان فلسطین کے میڈیکل کے طالب علموں کو ان کی تعلیم مکمل کرنے کے لئے ان کابھرپور خیرمقدم کرتاہے۔
پیر کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ فلسطین کے طالب علموں کی پاکستان میں موجودگی سے ہمارے عوام کے درمیان یکجہتی کے تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم فلسطین کے عوام کی تعلیم ، صحت اور روشن مستقبل کے لئے ان کے بنیادی حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔