پاکستان فلم انڈسٹری کی پری چہرہ اداکارہ آسیہ بیگم کی برسی اتوار کو منائی گئی

115
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):پاکستان فلم انڈسٹری کی پری چہرہ اداکارہ آسیہ بیگم کی برسی اتوار کو منائی گئی۔ وہ 1951ء میں کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری میں پری چہرہ کے نام سے مشہور آسیہ بیگم کا اصل نام فردوس اکرام تھا۔

انہوں نے ہدایت کار شباب کیرانوی کی فلم انسان اور آدمی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جبکہ ہدایت کار رنگیلا کی فلم دل اور دنیا میں آسیہ بیگم نے اندھی لڑکی کا کردار اس خوبصورتی سے نبھایا ہے جو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔آسیہ بیگم نے 1970ء، 1980ء اور 1990ء کی دہائی کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری میں کام کیا۔ اداکارہ آسیہ کے اہل خانہ 1951ء میں پیٹالہ سے ہجرت کرکے کراچی آگئے ۔انھوں نے نیو ٹاؤن سکول سے میٹرک کیا۔

اداکرہ آسیہ کو فلموں میں اداکاری کا شوق نہیں تھا لیکن رقص اور گائیکی کا شوق ضرور تھا۔ابتدائی فنی زندگی میں ریڈیو آرٹسٹ کے طور پرپروگرام بھی کئے اور 1970 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور متعدد یادگار فلمیں کیں۔

آسیہ بیگم نےں ایک بزنس مین سے شادی کر کے شوبز کی دنیا چھوڑ دی تھی اور کینڈا میں مقیم ہو گئیں۔پاکستانی فلموں میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی یہ خوش شکل اور سمارٹ اداکارہ بیماری سے مقابلہ کرتے ہوئے 9 مارچ 2013ء کو 62 سال کی عمر میں کینڈا میں انتقال کرگئی۔ ان کی برسی کے موقع پر شو بز انڈسٹری اور فنکار برادری کی جانب سے مختلف تقریبات میں آسیہ بیگم کی خدمات پر انہیں شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔