پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شائننگ لالی ووڈ گروپ کا اپنے پینل کا اعلان

252
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات سال 2024-2026ء کیلئے شائننگ لالی ووڈ گروپ نے اپنے پینل کا اعلان کردیا،اس سلسلہ میں گروپ کی جانب سے مقامی کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں میاں امجد فرزند، سینئر پروڈیوسر صفدر ملک، سینئر ہدایت کار مسعود بٹ ،جونی ملک،ملک عارف،شوکت زمان،رابعہ حسن، سید نزیر نبی،حاجی شفیق ،میاں سلیم، سہیل ملک ودیگر نے شر کت کی،

اس موقع پر شائننگ لالی ووڈ گروپ کے چیئرمین کے امیدوار شہزاد رفیق نے اپنے گروپ کی جانب سے منشور پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان فلم پروڈیوسر ز ایسوسی ایشن کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی مارکیٹ کو وسیع اورپی ایف پی اے کو جدید خطوط پر منظم کرنے ،سینما کلچر کے احیا ،پاکستانی فلموں کی بین الاقوامی پلیٹ فارمز تک رسائی،ملک بھر میں نئے سینما گھروں کی تعمیر ،مرکزی حکومت کی طرف سے نافذ فلم پالیسی پر عمل درآمد اور پاکستانی فلموں کی تاریخ پر مبنی ایک جامع کتاب کی اشاعت سمیت متعدد اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔