پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی اور سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

171
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی اور سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی (این سی) اور سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فٹ بال کی فروغ کے لیے مضبوط تعلقات کو فروغ دینا ہے۔پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اور سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن (SAFF) کے صدر یاسر المسیحل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔اس موقع پر ایس اے ایف ایف کے جنرل سیکرٹری ابراہیم القاسم اور نارملائزیشن کمیٹی کےممبر سعود ہاشمی بھی موجود تھے۔

یہ ایم او یو پاکستانی فٹ بال میں ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے،مفاہمت نامے کا مقصد پی ایف ایف اور ایس اے ایف ایف کے درمیان ایک باہمی تعاون کا فریم ورک قائم کرنا ہے۔ بنیادی مقصد دونوں فیڈریشنوں میں فٹ بال کے باہمی فائدے، فروغ، ترقی اور کامیابی کے لیے مضبوط تعلقات کو فروغ دینا تھا۔دونوں فیڈریشنز خواتین کی قومی ٹیم اور مردوں کی یوتھ قومی ٹیموں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 2024 کے لیے ایک جامع کیلنڈر پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مقصد سعودی عرب یا پاکستان میں دوستانہ کھیل کے مواقع تلاش کرنا،بین الاقوامی نمائش اور مسابقتی تجربے کو بڑھانا ہے۔وہ اپنے متعلقہ کھیلوں کے محکموں کے درمیان ورچوئل کالز کو مربوط کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ یہ تبادلہ مختلف شعبوں جیسے مارکیٹنگ، ریفریز، وی اے آر، خواتین کا فٹ بال، یوتھ فٹ بال، اسپورٹس سائنس اور فٹ بال سے متعلقہ ٹیکنالوجیز کا احاطہ کرے گا۔ ہاروں ملک نے کہا کہ میں سعودی فیڈریشن کا ایم او یو اور پاکستان میں فٹ بال کو بہتر بنانے کے لیے ان کے دل سے تعاون کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ سعودی عرب اب پاکستان فٹ بال میں اپنی پہلی مصروفیت کر رہا ہے۔