13.8 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان فٹ بال فیڈریشن کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو...

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو لاہور میں ہوگا

- Advertisement -

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن کانگریس کا غیر معمولی اجلاس (کل )جمعرات 27 فروری کو لاہور میں ہوگا جس میں فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کا اعلیٰ سطحی وفد شرکت کرے گا۔

وفد میں اے ایف سی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری واحد کاردانی، فیفا ایم اے گورننس کے سربراہ رالف ٹینر، اے ایف سی ساؤتھ ایشیا یونٹ کے سربراہ پرشوتم کیٹل، اے ایف سی ساؤتھ ایشیا یونٹ کے سینئر منیجر سونم جمی اور منیجر دنیش ڈی سلوا شامل ہیں۔ وفد کا مقصد کانگریس اجلاس میں اہم فیصلوں کی نظرثانی کرنا ہے۔

- Advertisement -

کانگریس کی صدارت چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی و صدر پی ایف ایف سعود عظیم ہاشمی کریں گے۔ اراکین محمد شاہد نیاز کھوکھر اور حارث عظمت بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ کانگریس کے ایجنڈے کے اہم جزو میں فیفا اور اے ایف سی کی پی ایف ایف کے آئین میں مجوزہ آئینی ترامیم کے مطابق نظر ثانی اور 24 جنوری 2025 کو منعقدہ غیر معمولی کانگریس کے منٹس کی منظوری بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ پی ایف ایف کی معطلی کی بحالی آئینی ترامیم کی منظوری سے مشروط ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566630

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں