24.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان فٹ بال فیڈریشن کا مالیاتی مشیر کے لئے تجاویز موصول کرنے...

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا مالیاتی مشیر کے لئے تجاویز موصول کرنے کااعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے مالیاتی مشیر کے لئے تجاویز (آر ایف پی) موصول کرنے کااعلان کیا ہے جو پی ایف ایف کو فٹ بال (مینز اور ویمنز سینئر) اور فٹسال لیگ چلانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ پی ایف ایف کو معروف ایڈوائزری فرمز اور کنسلٹنٹس سے اظہار دلچسپی پہلے ہی موصول ہو رہے ہیں۔

دلچسپی رکھنے والی فرمز پی ایف ایف کی ویب سائٹ www.pff.com.pk پر بڈ کی مکمل دستاویزات حاصل کر سکتی ہیں اور بڈ کی دستاویزات کے حوالے سے سوالات کےلئے 15 جولائی 2024 ء کو فٹ بال ہاؤس لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں بھی شرکت کر سکتی ہیں۔

- Advertisement -

ٹیکنیکل بڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جولائی ہے جوکہmail@pff.com.pk پر موصول کی جائے گی جبکہ فنانشل بڈ 24 جولائی تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔ پی ایف ایف نے آئندہ بڈ کے عمل اور لیگ پروجیکٹ کے لئے شاہ رخ سہیل کو بطور کنسلٹنٹ شامل کیا ہے ۔

چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے کہا کہ فٹ بال شائقین اور سٹیک ہولڈرز نے پروفیشنل لیگ پر بہت زور دیا ہے۔ لیگ کا ایک ایسا ڈھانچہ بنانے کی ضرورت ہے جو پاکستان میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اہمیت دے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481284

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں