30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن ویمنز تعارفی کوچنگ...

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن ویمنز تعارفی کوچنگ کورس آج شروع ہو گا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن ویمنز انٹروڈکٹری کوچنگ کورس (آج) جمعہ سے شروع ہو گا۔ ملک بھر کے 16 مختلف فٹ بال کلبز اور ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والی 27 خواتین کھلاڑیوں کا چیف انسٹرکٹر طارق لطفی اور انکے معاون ناصر اسمائیل اور محسن الحسنین فٹ بال کوچنگ کی دنیا سے تعارف کروائیں گے۔ یہ کورس پی ایف ایف کے ایک ماہ طویل کوچنگ کورسز کے سلسلے کا حصہ ہے۔ اس سلسلے کا آغاز گزشتہ ہفتے ویمنز آن لائن کوچنگ ریفریشر کورس کے انعقاد سے ہوا تھا۔ اس کورس کے بعد پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن لیگ کے کوچز کے لئے ریفریشر کورسز اور مرد حضرات کے لئے تعارفی (انٹروڈکٹری) کوچنگ کورس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=204337

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں