اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین اور سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد نےسابق کپتان پاکستان واپڈا راشد صدیقی کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔