اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو 19 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ آرگنائزرز کے مطابق زیروہیلتھ کیئر پاکستان کے زیر اہتمام ہوم اینڈ آفس فرنیچر ایکسپو 19 تا 21 اگست تک کلب روڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں 50 سے زائد قومی و بین الاقوامی برانڈز اپنی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کریں گے۔
اس موقع پر متنوع الاقسام فرنیچر کی وسیع ورائٹی بشمول ماڈرن ویڈنگ ،ہوم اینڈ آفس فرنیچر ،صوفے ،ڈائننگ ٹیبلز اور آئوٹ ڈور فرنیچر پر 40فیصد تک خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔نمائش صبح دس بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گی ۔