26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام شاندار "فتح مارچ" کا انعقاد

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام شاندار "فتح مارچ” کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔13مئی (اے پی پی):پاکستان مرکزی مسلم لیگ (پی ایم ایم ایل) کے زیر اہتمام منگل کو ایک عظیم الشان "فتح مارچ” کا انعقاد کیا گیا۔ مسجد شہدا ءسے شروع ہو کر لبرٹی چوک پر اختتام پذیر ہونے والے اس مارچ کی قیادت پی ایم ایم ایل لاہور کے صدر انجینئر عادل خلیق اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کی جبکہ مارچ میں لاہور کی تاجر برادری، سول سوسائٹی کے ارکان، طلبا اور نوجوانوں نے پرجوش انداز میں شرکت کی۔ شرکا نے قومی پرچم لہرائے اور حب الوطنی کے نعرے لگائے۔ مارچ کے دوران شرکا ءنے افواجِ پاکستان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔لبرٹی چوک پر مارچ کے اختتام پر ایک علامتی اور طنزیہ "فینٹاسٹک ٹی” اسٹال لگایا گیا جو بھارتی وزیر اعظم مودی کے نام سے منسوب تھا۔ یہ اسٹال شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا، "پاکستان بہادروں اور دلیر لوگوں کی سرزمین ہے جنہوں نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے، دشمن کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے، ہمیں اپنی فوج اور قومی قیادت پر فخر ہے۔ڈاکٹر ہاشمی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے بھارت میں موجود 40کروڑ مسلمانوں اور 11کروڑ سکھوں کے بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی پر بھی زور دیا اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے دہشتگرد چہرے کو پہچانے اور مظلوموں کی آواز سنے۔پی ایم ایم ایل نے افواجِ پاکستان سے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اعلان کیا کہ وہ ہر حال میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ پارٹی نے ملک کی خودمختاری اور سا لمیت کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596621

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں