- Advertisement -
کراچی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3021 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.99 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 9085 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 999.72 ملین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 880.44 ملین روپے، خام تیل کے سودے کی مالیت 831.99 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 270.56 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 12.87 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.25 ملین روپے رہی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=34884
- Advertisement -