پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 5.15 بلین روپے کے سودے

108
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.15 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سےجاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3035 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.15 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 16170 رہی۔ سب سے زیادہ خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 2.45 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.39 بلین روپے، سونے کے سودوں کی مالیت 1.19 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 85.69 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 6.91 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 4.87 ملین روپے رہی۔