پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 8.14 بلین روپے کے سودے

101
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 3 فروری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 8.14 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3167 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 8.13 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 17242 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 3.48 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے ہونے والے سودوں کی مالیت 2.75 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.64 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 182.49 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 67.89 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 0.597 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 30 لاٹس کا سودے ہوئے جن کی مالیت 12.10 ملین روپے رہی۔