کراچی ۔ 13 جنوری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 8.28 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3124 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 8.28 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 16822 رہی۔