اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسئلہ کشمیر اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھائے گا۔ ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے بدھ کو یہاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یورپی یونین اور اسلامی کانفرنس …
پاکستان مسئلہ کشمیر اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھائے گا،ترجمان دفتر خارجہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسئلہ کشمیر اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھائے گا۔ ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے بدھ کو یہاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یورپی یونین اور اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے رکن ممالک کے سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بھی یہ معاملہ اٹھایا جائے گا، تمام متعلقہ فورمز پر یہ معاملہ اٹھانے کیلئے بیرون ملک پاکستانی سفراءکو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور متعلقہ حکومتوں کو بھی اس سے آگاہ کریں گے۔ ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف بالکل واضح اور اصولی ہے، یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔








