بھمبر ۔یکم مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صدر اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ، پاکستان میں میاں نواز شریف اور مسلم لیگ نون چوتھی بار بھی حکومت بنائے گی ،آج مزدوروں اور کسانوں کا دن ہے انشا اللہ اس ملک میں محنت کشوں کا مستقبل ہو گا،دس پندہ سالوں میں یہاں ترقی ہی ترقی ہو گی