پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا بیان

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ خود قانون توڑتے ہیں اور سول نافرمانی کا نعرہ عمران خان کے علاوہ کسی سیاسی رہنما نے نہیں لگایا۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی کسی سیاسی جماعت نے کسی منتخب حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک …

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ خود قانون توڑتے ہیں اور سول نافرمانی کا نعرہ عمران خان کے علاوہ کسی سیاسی رہنما نے نہیں لگایا۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی کسی سیاسی جماعت نے کسی منتخب حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا نعرہ نہیں لگایا۔انھوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ خود قانون توڑتے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ ان کے علاوہ کسی سیاسی رہنما نے اپنے کارکنوں کو سول نا فرمانی پر نہیں اکسایا۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے لیکن وزیراعظم نواز شریف نے یہ استعفے منظور نہیں ہونے دیئے کیونکہ وزیراعظم نوازشریف کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بناتے۔

مزید خبریں

Leave a Reply