اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے احتجاج کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، مشترکہ اجلاس کا پیغام پوری دنیا کو گیا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف سب متحد ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ماضی میں حکومت کیخلاف کئی دھرنے اور احتجاج کیا مگر نتیجہ زیرو نکلا اور آئندہ کے احتجاج سے بھی کوئی نتیجہ سامنے نہیں آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پوری دنیا کو پیغام گیا کہ مسئلہ کشمیر اور بھاتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی سیاسی جماعتیں، عوام اور حکومت متحد ہیں اور اس اجلاس سے دنیا میں مسئلہ کشمیر صحیح معنوں میں اجاگر ہوا ہے۔