پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ایل اے 14تا ایل اے 29 کے لئے ٹکٹوں کے خواہشمند امیدواروں سے انٹرویو لئے گئے
ٹکٹوں کے لئے ریکارڈ تعداد میں درخواستیں نواز شریف اور مسلم لیگ ن پرکشمیریوں کے بھر پور اعتماد کا مظہر ہے،امیدواروں کے رائے
راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت اجلاس میں بورڈ ممبران سینیٹر پرویز رشید ، ڈاکٹر آصف کرمانی ،چوہدری برجیس طاہر ، سردار سکندر حیات ، راجہ فاروق حیدر ، شاہ غلام قادر و دیگر کی شرکت
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں بورڈ ممبران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی ،وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ، سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد ، سردار سکندر حیات ، راجہ فاروق حیدر ، شاہ غلام قادر ، طارق فاروق ، ڈاکٹر نجیب نقی ، چوہدری عبدالعزیز ، سردار خالق وصی اور نصیب اللہ گردیزی بھی موجود تھے ۔