26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیپاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے،وفاقی وزیر برائے...

پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے،وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی پی ٹی وی سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ عوام نے حکومت چلانے کیلئے 2013ءکے انتخابات میں بھاری مینڈیٹ دیا۔ پیر کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور میڈیا کے ایک حصہ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65912

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں