سوات۔ 24 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہر مشکل دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی منازل طے کیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں مسلم لیگ ہاؤس سنگوٹہ، سوات …
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہر مشکل دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

مزید خبریں
سوات۔ 24 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہر مشکل دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی منازل طے کیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں مسلم لیگ ہاؤس سنگوٹہ، سوات میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے دوران غوربند، لیلونی اور کانا ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اپنے ساتھیوں سمیت مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مسلم لیگ (ن) کے روایتی پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا اور ان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔نئے شامل ہونے والوں میں خائستہ محمد، حاجی شاہ سعود، طلب دار، حاجی زمین، کریم خان، فرید خان اور دلشاد خان شامل ہیں۔
شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسی سیاسی جماعت کا ساتھ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جو ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہر مشکل دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے خصوصاً میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی منازل طے کیں۔انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ شانگلہ کے عوام کے لیے وہ اپنی جان و مال حاضر رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ علاقے میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاہم وسائل اور وقت کی دستیابی بھی اہم عوامل ہیں۔وفاقی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کاروبار اور شاہراہوں کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو عوامی مفاد کے منافی ہے۔انہوں نے رمضان ریلیف پیکج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کو بھی قابلِ مذمت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف سے سیکھے کہ کس طرح میرٹ کی بنیاد پر بغیر سفارش، شفاف طریقے سے مستحقین کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔








