پاکستان مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور ٹکٹ کے امیدواروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور ٹکٹ کے امیدواروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی اور سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق کی شرکت پاکستان کا مطلب آزاد کشمیر اور آزاد کشمیر کا مطلب پاکستان ہے‘جن دوستوں کو ٹکٹ نہیں مل سکے …

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور ٹکٹ کے امیدواروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی اور سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق کی شرکت
پاکستان کا مطلب آزاد کشمیر اور آزاد کشمیر کا مطلب پاکستان ہے‘جن دوستوں کو ٹکٹ نہیں مل سکے انہیں حکومت سازی کے عمل میں شریک اور اکاموڈیٹ کیا جائے گا‘ ڈاکٹر آصف کرمانی،آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہو گی، جن لوگوں کو پارٹی کے ٹکٹ ملے ہیں وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں،راجہ ظفرالحق
اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور ٹکٹ کے امیدواروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ پنجاب ہاﺅس میں منعقدہ اس افطار ڈنر میں پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان، پارلیمانی بورڈ کے ممبران، ٹکٹ ہولڈروں اور امیدواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماﺅں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ کامیابی اور خوشحالی کا ٹکٹ ہے۔ نواز شریف کے تعمیر و ترقی اور خوشحال کشمیر کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے آپس میں اتحاد و اتفاق قائم رکھیں۔ نواز شریف نے کشمیریوں کے وکیل کے طور پر تدبر اور جرا¿ت سے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھایا، قیادت نے اس امر کا اظہار کیا کہ جن امیدواروں سے درخواستیں وصول ہوئیں ان کا دیانتداری سے جائزہ لیا گیا اور موزوں امیدوار چنے گئے اور میرٹ پر فیصلہ کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ آج وفاق میں قائداعظم کے پیروکاروں کی حکومت ہے اور نواز شریف ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

Leave a Reply