27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وفاقی سطح پر گڈ گورننس...

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وفاقی سطح پر گڈ گورننس میں بہتری کا مظاہرہ کیا ہے، پلڈاٹ سروے رپورٹ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (پلڈاٹ) کی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وفاقی سطح پر گڈ گورننس میں بہتری کا مظاہرہ کیا ہے۔ سروے کے دوران وفاقی حکومت نے 44 فیصد سکور حاصل کیا اور 27 گورننس جائزہ پیرا میٹرز میں سے وفاقی حکومت نے 18 پیرا میٹرز میں بہتر کارکردگی پیش کی جبکہ 9 پیرا میٹرز میں تنزلی ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت خارجہ پالیسی مینجمنٹ میں مضبوط حیثیت سے ابھری، موجودہ دور میں حکومت نے 2013-14ءکی نسبت 2014-15ءمیں پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان 112 دوطرفہ و کثیر الجہتی امن و مفاہمتی معاہدوں کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات بہتر بنائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=563

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں