پاکستان مسلم لیگ )ن (کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کا انٹرویو

101

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ منگل کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں سرگرم عمل ہے، موجودہ حکومت نے توانائی کے بحران اوردہشت گردی سمیت تمام چیلنجوں سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دی، ملک کے مختلف حصوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ )ن( ایک بارپھر عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کرے گی۔