پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا وزیر اعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت سکولوں کو بسوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب

159

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں سکولوں کی اپ گریڈیشن کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں فرق نہیں ہو گا، بچوں کو اچھی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، 2018ءمیں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرکے جائے گی تو وہ پاکستان کے لئے نیاایجوکیشن سسٹم دے کر جائی گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے حوالے سے سکولوں کو جدید بسوںکی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیر اعظم محمد نواز شریف مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب ، وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، وزارت کیڈ اور دیگر ادارروں کے حکام سمیت اسلام آبادکے مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلباءنے کثیر تعداد میںشرکت کی۔