اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازآج پیر کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کنونشن سے خطاب کریں گی ۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ کنونشن پارٹی مرکزی دفتر 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، فروغ اور مستقبل کے اقدامات کی بات ہوگی۔