اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی نوید ہے، روز گار کے نئے مواقع سامنے آئیں گے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن میاں عبدالمنان کا انٹرویو اسلام آباد ۔ 19جون(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی نوید اور روز گار کے مواقع پیدا کرے گا۔ …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن میاں عبدالمنان کا انٹرویو

مزید خبریں
اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی نوید ہے، روز گار کے نئے مواقع سامنے آئیں گے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن میاں عبدالمنان کا انٹرویو
اسلام آباد ۔ 19جون(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی نوید اور روز گار کے مواقع پیدا کرے گا۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں میاں عبدالمنان نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔ ہمیں اعلیٰ تعلیم کو فر وغ دینا ہوگا تاکہ نوجوان نسل پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر سکے ۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں تبدیلی آئے گی اور اس سے پاکستان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔








