پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں مصروف ہے ، پی ٹی آئی بے بنیاد احتساب ریلیاں نکال کے حکومت اور عوام کا وقت ضائع کر رہی ہے، لاہور میں احتساب ریلی نہیں بلکہ اقتدارریلی ہورہی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال …

حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں مصروف ہے ، پی ٹی آئی بے بنیاد احتساب ریلیاں نکال کے حکومت اور عوام کا وقت ضائع کر رہی ہے، لاہور میں احتساب ریلی نہیں بلکہ اقتدارریلی ہورہی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں مصروف ہے جبکہ پی ٹی آئی بے بنیاد احتساب ریلیاں نکال کے حکومت اور عوام کا وقت ضائع کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی لاہور میں جو احتساب ریلی نکال رہی ہے یہ ان کا پرانا دستور ہے،پی ٹی آئی گزشتہ تین سالوں سے یہی کام کر رہی ہے جس کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے،یہ احتساب ریلی نہیں بلکہ اقتدارریلی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات 2018 میں ہونگے اور عوام ہی ووٹوں کے ذریعے اپنی پسندیدہ پارٹی کا انتخاب کریں گی ۔

Leave a Reply