پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورٍ رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

فیصل آباد کے عوام نے 2013ءکے عام انتخابات اور 2015ءکے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو مسترد کیا ، فیصل آباد جلسہ سیاسی شعبدہ بازی ہے، جلسہ سے وہاں کے عوام اور 4ہزار سکیورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں کو تکلیف دینے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا، خواتین کے ساتھ بد تمیزی کی کوشش کی گئی تو سہولت کار کے طور پر ایف آئی آر عمران خان کے خلاف …

فیصل آباد کے عوام نے 2013ءکے عام انتخابات اور 2015ءکے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو مسترد کیا ، فیصل آباد جلسہ سیاسی شعبدہ بازی ہے، جلسہ سے وہاں کے عوام اور 4ہزار سکیورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں کو تکلیف دینے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا، خواتین کے ساتھ بد تمیزی کی کوشش کی گئی تو سہولت کار کے طور پر ایف آئی آر عمران خان کے خلاف کٹے گی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورٍ رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورٍ رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہاہے کہ فیصل آباد کے عوام نے 2013ءکے عام انتخابات اور 2015ءکے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو مسترد کیا اور 2018ءکے انتخابات میں بھی مسترد کریں گے ، فیصل آباد جلسہ سیاسی شعبدہ بازی ہے، جلسہ سے وہاں کے عوام اور 4ہزار سکیورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں کو تکلیف دینے کے سوا کچھ نہیں ہو گا، خواتین کے ساتھ بد تمیزی کی کوشش کی گئی تو سہولت کار کے طور پر ایف آئی آر عمران خان کے خلاف کٹے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ خان صاحب فیصل آباد جلسہ کرنے جارہے ہیں، وہ پہلے فیصل آباد کو کیادے کر گئے اور فیصل آباد کے عوام نے انہیں کیا دیا یہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں ۔ خان صاحب نے دو مرتبہ جلسے کئے اور دو بچوں کی لاشیں دیں اور مڑ کر بھی ان کے خاندانوں کی طرف نہیں دیکھا ،فیصل آباد کے عوام نے 2013ءکے عام انتخابات کے بعد 2015کے بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو مسترد کردیا۔

Leave a Reply