وزیر مملکت عابد شیر علی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

113

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں ، پاکستان تحریک انصاف کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت عظمی میں پیش کریں۔ منگل کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بچوں کی جانب سے تمام ثبوت داخل کرا دئیے گئے ہیں۔