اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے جو باتیں کی ہیں اعداو شمار اس سے بہت مختلف ہیں اور ان کے والد محترم جب صدر تھے ان دور اقتدار کے مقابلے میں آج دہشت گردی 85 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ ملک عالمی تنہائی سے بھی باہر نکل چکا ہے …
طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے جو باتیں کی ہیں اعداو شمار اس سے بہت مختلف ہیں اور ان کے والد محترم جب صدر تھے ان دور اقتدار کے مقابلے میں آج دہشت گردی 85 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ ملک عالمی تنہائی سے بھی باہر نکل چکا ہے اور اگر ملک عالمی تنہائی سے نہ نکلا ہوتا تو سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کی شکل میں بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں نہ آتی ،آج سی پیک سمیت اہم اور متعدد منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بلاول ہم پر جو نیشنل ایکشن پلان سمیت دوسری چیزوں کا الزام لگاتے ہیں وہ یہ بات یاد رکھیںکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور تمام صوبے بھی اتنے ہی ذمہ دار ہیں جتنا وفاق ذمہ دار ہے اسلیے ہار اور جیت ہم سب کی اس میں اکٹھی ہی ہوگی، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے کبھی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کی بلکہ عملی اقدامات کر کے دکھائے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف عملی اقدامات پر ہی یقین رکھتے ہیںاور یہی وجہ ہے کہ ہمارے ان مثبت عملی اقدامات کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور توانائی بحران سمیت تمام مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے مخلص اور سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ایم اہم جنگ لڑی جا رہی ہے جس میں ہمیں کافی اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں، ہم پرعزم ہیں کہ بہت جلد ملک سے اندھیروں کے خاتمے میں کامیاب ہو جائیں گے







