پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

117

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی خراب کارکردگی کے باعث کے پی کے کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، کے پی کے حکومت اپنی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کر پائی، خیبرپختونخواہ کے ایم پی اے اور ایم این اے وزیر اعلیٰ کے پی کے پر کرپشن اور بد انتظامی کے الزامات لگا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حکومتی صوبے کے پی کے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اور نہ ہی آج تک وہاں کوئی میگا پراجیکٹ شروع کر سکی ہے، آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی عوام نے پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان پیپلز پارٹی کو مسترد کر کے پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ڈیلیور کیا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد منصوبے بھی شروع کر رکھے ہیِ، ڈیلیور نہ کرنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیتے جس نے ڈیلیو رکیا اسے آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں بھی جیت ملی ہے