پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی نجی ٹی وی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رواں سال کے ماہ مئی سے سڑکوں پر ہیںجہاں سے نہ تو انہیں ماضی میں کچھ حاصل ہوا تھا اورنہ ہی اب ہوگا کیونکہ عوام ان کی سیاست کوسمجھ چکے ہیں اور ان کی منفی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں۔ …

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رواں سال کے ماہ مئی سے سڑکوں پر ہیںجہاں سے نہ تو انہیں ماضی میں کچھ حاصل ہوا تھا اورنہ ہی اب ہوگا کیونکہ عوام ان کی سیاست کوسمجھ چکے ہیں اور ان کی منفی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں۔ جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے میں سنجیدہ ہے اور اس ضمن میں اہم اور موثر اقدامات بھی کر رہی ہے، حکومت نے اس حوالے سے ایک بل اسمبلی میں پیش بھی کر دیا ہے تاکہ سب کا جامع اور شفاف احتساب کیا جا سکے جبکہ اپوزیشن کی طرف سے مخصوص شخص کو نشنانہ بنایا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جس جس کا بھی پاناما پیپرز میں نام آیا ہے سب کا احتساب ہونا چاہیے لیکن عمران خان پارٹی کے قول وفعل میں تضاد ہے جس سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ رواں سال 3 اپریل کو پاناما پیپرز کا معاملہ سامنے آنے کے صرف تین روز بعد وزیراعظم محمد نواز شریف نے میڈیا پر آکر اپنا لائحہ عمل بتا دیا تھا جس میں یہ واضح کیا گیا کہ حکومت اس معاملے پر بالکل کلیر ہے جبکہ اپوزیشن ہی اپنا موقف بار بار تبدیل کرتی رہی، ہم تو آج بھی احتساب کے حامی ہیں اسی لیے ہم نے پارلیمان میں بل بھی جمع کرا دیا ہے جبکہ اپوزیشن اس پر صرف سیاست کر رہی ہے اور پوائنٹ سکورنگ میں لگی ہوئی ہے

Leave a Reply